کانگریس صدر سونیا گاندھی کو پیٹ میں تکلیف کی وجہ سے دہلی کے ایک اسپتال
میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے اور جلد ہی انہیں
چھٹی دے دیئے جانے کا امکان ہے۔محترمہ
سونیا گاندھی کو 'فوڈ پوائزننگ' کی وجہ سے یہاں سر گنگارام اسپتال میں اتوار کو داخل کرایا گیا تھا۔اسپتال کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ڈی ایس رانا کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔